کراچی میں موسلادھار بارش، بجلی غائب، سڑکیں زیرآب آگئیں

August 04, 2024

کراچی میں وقفے قفے سے بارش کا سلسلہ جاری، کہیں موسلادھار اور کہیں متعدل بارش سے سڑکیں زیر آب آگئیں۔

کئی گھنٹوں سے جاری بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ کچھ علاقوں سے بجلی بھی غائب ہے۔

گلشن حدید، ملیر، شاہ فیصل، ایئرپورٹ اور اطراف کے علاقوں میں بارش کئی گھنٹوں سے وقفے قفے سے بارش جاری ہے۔

بارش کے بعد شہر کی مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی۔ ڈرگ روڈ، راشد منہاس روڈ اور اطراف کی شاہراہوں پر ٹریفک جام ہوگیا۔

کراچی میں مزید بارش کی پیشگوئی

دوسری جانب موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ ہوا کا کم دباؤ شہر میں مزید بارش کا سبب بن سکتا ہے۔ آج رات شہر میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا تھا کہ گرج چمک کے بادل شہر کی جانب بڑھ رہے ہیں۔