بارش سے پیدا صورتحال، وزیر زراعت سندھ نے آج ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

August 05, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر زراعت، اینٹی کرپشن اور ضلع گھوٹکی رین ایمرجنسی کے انچارج سردار محمد بخش مہر نے شدید بارشوں اور اس سے پیدا ہونے والی صورتحال پر پیر کو اجلاس طلب کرلیا ہے۔اجلاس میں چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل گھوٹکی بنگل خان مہر، ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنرز، میونسپل، صحت، بلدیات، پولیس، آبپاشی، پبلک ہیلتھ سمیت تمام محکموں کے افسران شرکت کرینگے۔ اجلاس میں چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل، ڈپٹی کمشنر گھوٹکی اور دیگر متعلقہ ادارے ہونے والی بارشوں کیلئے کئے گئے انتظامات سے متعلق بریفنگ دینگے۔ اجلاس ڈپٹی کمشنر گھوٹکی کے دفتر میں صبح 11 بجے ہوگا۔