سندھ، رواں برس قتل کے 1148 اور اقدام قتل کے 1590 واقعات رپورٹ

August 05, 2024

کراچی( ثاقب صغیر / اسٹاف رپورٹر )سندھ میں رواں برس قتل کے1148اور اقدام قتل کے 1590واقعات رپورٹ ہوئے،سب سے زیادہ واقعات کراچی میں رپورٹ ہوئے ۔تفصیلات کے مطابق سال 2024میں ماہ جولائی تک سندھ کے مختلف شہروں میں قتل کے 1148واقعات رپورٹ ہوئے۔قتل کے سب زیادہ واقعات کراچی میں رپورٹ ہوئے جن کی تعداد 372 ہے۔ کراچی کے سائوتھ زون میں قتل کے 70،ایسٹ زون میں 184 اور ویسٹ زون میں 118 واقعات رپورٹ ہوئے۔ لاڑکانہ رینج میں قتل کے 289، حیدر آباد رینج میں 184، سکھر رینج میں 154، شہید بے نظیر آباد رینج میں 111 اور میر پور خاص رینج میں قتل کے 38 واقعات رپورٹ ہوئے۔مذکورہ واقعات یکم جنوری 2024سے 31 جولائی 2024تک رپورٹ ہوئے ہیں۔دوسری جانب رواں برس کے سات ماہ میں اقدام قتل کے 1590 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ کراچی میں اقدام قتل کے 469 ،حیدر آباد رینج میں 387، میرپور خاص رینج میں 90، شہید بے نظیر آباد رینج میں 167، سکھر رینج میں 223 اور لاڑکانہ رینج میں اقدام قتل کے 254 واقعات رپورٹ ہوئے۔واضح رہے کہ سال 2023 میں سندھ میں قتل کے 1851واقعات رپورٹ ہوئے تھے جن میں سے 617واقعات کراچی میں رپورٹ ہوئے تھے جبکہ گزشتہ برس سندھ میں اقدام قتل کے 2690واقعات رپورٹ ہوئے تھے جن میں سے 843واقعات کراچی میں رپورٹ کیے گئے تھے۔