کراچی میں مزید گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان

August 05, 2024

ـــ فائل فوٹو

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرِ قائد میں 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابرآلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق، کراچی میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کا امکان بھی ہے۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنےکا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق، ہوا میں نمی کا تناسب 92 فیصد ہے اور سمندری ہوائیں ہلکی رفتار سے چل رہی ہیں۔

دوسری جانب، ٹریفک پولیس نے ڈرائیورز کو احتیاط برتنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی جاری ہے، سڑک گیلی ہونے کے سبب پھسلن ہو سکتی ہے اس لیے ڈرائیورز گاڑی اورموٹر سائیکل کی اسپیڈ کم رکھیں اور موٹرسائیکل سوار سڑک کی بائیں سائیڈ استعمال کریں۔