شادی ہوجائے گی پہلے کیرئیر پر فوکس کریں، متھیرا کا شادی کے خواہش مند لڑکوں کو مشورہ

August 05, 2024

پاکستانی ماڈل و ڈانسر متھیرا نے شادی کے خواہش مند مردوں، لڑکوں کو اہم مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے اپنے پیروں پر کھڑے ہوجائیں پھر شادی کا سوچیں۔

حال ہی میں متھیرا ایک پوڈ کاسٹ شو میں نظر آئیں، جہاں انہوں نے اپنے فٹنس کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی۔

اسی انٹرویو کے دوران میزبان نے ان سے شادی کے خواہش مند لڑکوں کے نام کوئی اہم مشورے کے حوالے سے سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ چاہے لڑکا ہو یا لڑکی وہ صرف شادی کے لیے نہیں بنے بلکہ زندگی میں اور بھی کام ہیں، پہلے اپنی پہچان، اپنا کیریئر بنالیں۔

انہوں نے لڑکوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ لڑکے ایک لڑکے کو دوسرے گھر سے لے کر آتے ہیں، اس کی مکمل ذمہ داری ان کے کاندھوں پر ہوتی ہے۔ اس لیے شادی سے پہلے اس ذمہ داری کو اُٹھانے کے بارے میں سوچیں، کیونکہ جو لڑکی گھر آئے گی اس کو سہولتیں فراہم کرنی ہونگی نہ کہ اس سے اپنے نخرے اُٹھوائیں۔

ان کا کہنا ہے کہ لڑکوں کو پہلے اپنے پیروں پر کھڑے ہونا چاہئے تاکہ وہ اپنی بیوی اور بچوں کی ذمہ داری اُٹھاسکیں، اس کے بعد شادی کے بارے میں سوچیں، کیونکہ شادی آج نہیں تو کل ہوجائے گی۔