سونا فی تولہ 300 روپے سستا ہو گیا

August 05, 2024

فائل فوٹو

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کی کمی ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 56 ہزار 500 روپے ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 258 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 19 ہزار 907 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 16 ڈالر کم ہوکر 2427 ڈالر فی اونس ہے۔