تیونسیا میں ممکنہ خاتون صدارتی امیدوار کو عمر قید کی سزا

August 06, 2024

عبیر موسی-- فائل فوٹو

تیونسیا میں ممکنہ خاتون صدارتی امیدوار اور اپوزیشن رہنما کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق تیونسیا کے دارالحکومت تیونس میں پیر کو عدالت نے ’فری دستورین پارٹی‘ کی سربراہ اور صدارتی انتخابات کی ممکنہ امیدوار 49 سالہ عبیر موسی کو دو سال قید کی سزا سنائی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون سیاستدان پر انتخابی کمیشن کی توہین کا الزام ہے، عداکت کا یہ فیصلہ 6 اکتوبر کو مقررہ صدارتی انتخابات کے انعقاد سے دو ماہ قبل سامنے آیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق انتخابی اتھارٹی کی جانب سے رواں سال کے ابتدا میں عبیر موسی کے خلاف شکایت پیش کی گئی تھی کہ انہوں نے اتھارٹی کی توہین کی اور لوگوں کو اس کے خلاف اکسایا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر قیس سعید کی پالیسیوں کی مخالف عبیر موسی گزشتہ اکتوبر سے زیرِ حراست ہیں۔ ان پر بد امنی پھیلانے کی منصوبہ بندی اور دیگر الزامات ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عبیر موسی نے جیل سے اپنے وکلا کے ذریعے گزشتہ ہفتے 6 اکتوبر کو مقررہ صدارتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق تیونسیا میں حزب اختلاف کی جماعتیں صدر قیس سعید پر الزام عائد کرتی ہیں کہ وہ اپنے حریفوں کو صدارتی انتخابات سے دور رکھنے کے لیے عدلیہ کو استعمال کر رہے ہیں تاہم صدر نے اس مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس پروپیگنڈے کا مقصد ملک میں افواہیں اور بد امنی پھیلانا ہے۔