پی ایس ایکس 100 انڈیکس 106 پوائنٹس بڑھ گیا

August 06, 2024

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا ملا جلا دن رہا۔ 100 انڈیکس 106 پوائنٹس اضافے سے 77 ہزار 191 پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 710 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

حصص بازار میں 60 کروڑ شیئرز کے سودے 17 ارب روپے میں طے ہوئے، یوں پی ایس ایکس کی مارکیٹ کی کیپٹلائزیشن 15 ارب روپے بڑھ کر 10 ہزار 285 ارب روپے ہے۔