کملا ہیرس نے ٹم والز کو نائب صدارتی امیدوار منتخب کرلیا

August 06, 2024

تصویر سوشل میڈیا۔

امریکا کی ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے منیسوٹا کے گورنر ٹم والز کو بطور نائب صدارتی امیدوار منتخب کر لیا۔

ٹرمپ کیمپئن ٹیم نے منیسوٹا گورنر ٹم والز کے بطور ڈیمو کریٹک نائب صدارتی امیدوار انتخاب پر تنقید کی ہے۔

واشنگٹن سے خبر ایجنسی کے مطابق ری پبلکن صدارتی امیدوار ٹرمپ کی کیمپئن ٹیم نےٹم والزکو بائیں بازو کا انتہاپسند قرار دے دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم چلانے والی ٹیم کے مطابق ٹم والز لوگوں کو اپنی حقیقت نہیں بتائیں گے تو ہم بتا دیں گے۔ کملا ہیرس کی طرح ٹم والز بھی خطرناک لبرل انتہاپسند ہیں۔