بنگلادیش میں عبوری حکومت تشکیل، ڈاکٹر یونس چیف ایڈوائزر ہوں گے

August 07, 2024

فائل فوٹو

بنگلادیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے ملک سے فرار ہونے کے بعد بنگلادیش میں عبوری حکومت تشکیل دیدی گئی، ڈاکٹر محمد یونس عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر ہوں گے۔

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق عبوری حکومت کے قیام کا فیصلہ ایوان صدر میں مشاورتی اجلاس میں ہوا۔

بنگلادیشی میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور طلبا تحریک کے رہنما بھی شریک تھے۔