ایک تہائی والدین اسکول اوقات کے دوران ملازمت میں لچک کے خواہاں

August 07, 2024

لندن (پی اے) 2,500ملازمت پیشہ افراد سے کئے گئے ایک سروے کی رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہر تیسرا یعنی ایک تہائی والدین بچوں کے اسکول کے اوقات میں ملازمت میں لچک کے خواہاں ہیں۔ ایمیزون کی جانب سے کئے گئے آن لائن سروے رپورٹ کے مطابق کم وبیش نصف والدین کاکہنا تھا کہ وہ ملازمت کے اوقات میں مزید لچک کے خواہاں ہیں۔ پرائمری اسکول کی عمر کے بچوں کے ایک تہائی والدین کا کہنا تھا کہ وہ کام کے مقررہ اوقات پر کام کے کنٹریکٹ پر جانے کی کوشش کریں گے۔ 40فیصد لوگوں نے شکایت کی کہ ان کے آجر کام میں کوئی رعایت نہیں دیتے۔ ایمیزون یوکے کے کنٹری منیجر کا کہنا ہے کہ اس رپورٹ سے ملازمت کی جگہ پر لچک پورے برطانیہ میں ملازمین کی جانب سے اس کو اہمیت دیئے جانے کے اسباب کی اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے یہ سروے ایمیزون کی جانب سے کام کے اوقات طے کرنے کے آپشن میں توسیع کے اعلان کے بعد کیا گیا ہے، اس اعلان کے تحت کمپنی نے موسم گرما، کرسمس اور ایسٹر پر اسکول کی تعطیلات کے دوران والدین، ان کے والدین اور اسکول جانے کی عمر کے بچوں کے سرپرستوں کو چھٹی دینے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے ایمیزون کا کہنا ہے کہ اس نے یہ پیش رفت ملازمین سے ملنے والے فیڈبیک کی بنیاد پر کی ہے۔ ایمیزون کا کہنا ہے کہ اس کے ہزاروں ملازمین کو ان کی شرائط کے مطابق وقت پر کام کرنے کی سہولت حاصل ہے۔