یحٰیی السنوار حماس کے نئے سربراہ منتخب

August 07, 2024

کراچی(نیوزڈیسک)حماس نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد غزہ میں اپنے اعلیٰ عہدیدار یحییٰ ابراہیم حسن السنوار کو اپنا نیا قائد منتخب کرلیا۔

خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حماس نے مختصر بیان میں کہا کہ اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے کمانڈر یحییٰ سنوار کو تحریک کے سیاسی بیورو کے سربراہ کے طور پر انتخاب کا اعلان کردیا ہے۔

حماس نے کہا کہ شہید کمانڈر اسماعیل ہنیہ کے جانشین کے طور پر اللہ ان کی حفاظت فرمائے۔