کوٹہ سسٹم نے پاکستانیت کو پروان چڑھنے نہیں دیا، آفاق احمد

August 07, 2024

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر) مہاجر قومی موومنٹ کے چیئر مین آفاق احمدنے کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں طلباء نے کوٹہ سسٹم کیخلاف تحریک چلاکر بنگالیوں کی تقسیم ناکام بنا دی، یہاں 76سالوں میں کوٹہ سسٹم نے پاکستانیت کو پروان چڑھنے نہیں دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےجشن آزادی کی تیاریوں کے سلسلے میں ضلعی اور مرکزی عہدیداروں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ آفاق احمد نے کہا کہ یہ انتہائی دکھ کی بات ہے کہ ہم 76واں جشن آزادی منارہے ہیں لیکن آج تک ایک قوم نہیں بنی۔آفاق احمد نے کہا کہ طلباء یونینزاورٹریڈیونینزجو سیاست کی نرسری ہواکرتی تھیں،ان پر جنرل ضیاء الحق کی امریت میں پابندی لگا کر ملک کو حقیقی لیڈر شپ سے محروم کردیاگیا اور جمہوری نظام کو کمزوررکھنے کیلئے جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کی کی سرپرستی کرکے اسمبلیوں میں پہنچایا گیا۔