اسٹاک مارکیٹ، سرمایہ کاری کی اطلاعات سے تیزی، 107 پوائنٹس کا اضافہ

August 07, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج،عالمی مارکیٹوں کی صورتحال میں بہتری اور دوست ملک کی جانب سے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کی اطلاعات پر مارکیٹ میں تیزی کا رحجان، کے ایس ای100انڈیکس میں 107پوائنٹس کا اضافہ، 46.50فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی، سرمایہ کاری مالیت میں 15 ارب 94 کروڑ 79لاکھ روپے کا اضافہ،کاروباری حجم بھی 19.89 فیصد بڑھ گیا۔