”دِل کا رشتہ“ ایپ پر صارفین کی تعداد میں 400 گنا اضافہ تعداد 40 لاکھ تک پہنچ گئی

August 07, 2024

کراچی (جنگ نیوز) دل کا رشتہ ایپ نے ایک نیا سنگ میل طے کرلیا ہے۔ اس ایپ پر صارفین کی تعداد 40لاکھ ہوگئی ہے۔ صرف دو برس کے قلیل عرصے میں اس ایپ نے برق رفتاری کے ساتھ پاکستان کی نمبر ون ایپ ہونے کااعزاز بھی حاصل کیا ہے۔ حالیہ عرصے میں ”دل کا رشتہ“ ایپ پرصارفین کی تعداد میں 400 گنا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اس ایپ پر 40لاکھ صارفین کی موجودگی اس کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ یاد رہے کہ دل کا رشتہ ایپ دنیا کی ساتویں بڑی اور پاکستان کی نمبر ون سوشل ایپ ہے۔ ویب سائٹ کے اعداد و شمار کے فیس بک، ٹک ٹاک اور انسٹا گرام جیسی نامور عالمی ایپس کے بعد ”دل کا رشتہ“ پاکستان میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپ ہے۔پاکستانیوں کی بہت بڑی تعداد اپنی شریک حیات ڈھونڈنے کیلئے ”دِل کا رشتہ“ ایپ کو ترجیح دیتے ہیں۔