عرفان محسود نے اٹلی کے کھلاڑی کے 2 ریکارڈز توڑ دیے

August 07, 2024

فائل فوٹو

پاکستان کے مارشل آرٹس کھلاڑی عرفان محسود نے اٹلی کے مارسیلو فیری کے دو ریکارڈ توڑ دیے۔

عرفان محسود نے پاؤں کے انگوٹھے سے 40 پاؤنڈ وزن 3 منٹ 20 سیکنڈ تک اٹھا کر عالمی ریکارڈ بنا دیا۔

اٹلی کے مارسیلو نے 40 پاؤنڈ وزن ایک منٹ 32 سیکنڈز تک اٹھا کر عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔

عرفان محسود نے پاؤں کے انگوٹھے سے 70 کلو وزن اٹھا کر نیا عالمی ریکارڈ بھی بنا دیا ہے جبکہ مارسیلو نے پاؤں کے انگوٹھے سے 56 کلو وزن اٹھا کر عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔

عرفان محسود 8 سال میں 100 گنیز ورلڈ ریکارڈز بنانے والے پہلے پاکستانی ہیں، گنیز انتظامیہ نے ریکارڈ کا تصدیقی سرٹیفکیٹ جاری کر دیا ہے۔