مظاہرین نے سابق بنگلا دیشی کپتان مشرفی مرتضیٰ کے گھر کو نذرِ آتش کر دیا

August 06, 2024

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

بنگلادیش کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مشرفی مرتضیٰ کے گھر کو بھی مظاہرین نے نذرِ آتش کر دیا۔

کوٹہ سسٹم کے خلاف ایک ماہ سے جاری مظاہرے وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے مستعفی ہونے پر بھی نہیں رُکے۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، مظاہرین کے ارکان پارلیمنٹ کے گھروں اور ملک بھر میں موجود عوامی لیگ کے دفاتر پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مظاہرین نے ضلع ناریل میں سابق کپتان اور عوامی لیگ کے رکن پارلیمنٹ مشرفی مرتضیٰ کے گھر کو بھی آگ لگا دی۔

رپورٹ کے مطابق، پولیس نے قومی کرکٹر کے گھر کو نذر آتش کرنے سے روکنے کی کوشش کی گئی مگر مظاہرین ان کے قابو میں نہیں آئے۔

رپورٹ میں بتایا ہے کہ مشرفی مرتضیٰ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ مظاہرین کے حملے سے قبل ہی محفوظ مقام کی طرف منتقل ہو گئے تھے۔

یاد رہے کہ مشرفی مرتضیٰ نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد سیاست میں قدم رکھا اور 2018ء میں شیخ حسینہ واجد کی عوامی لیگ میں شمولیت اختیار کی جس کے بعد ضلع ناریل 2 سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے۔