الیکشن ایکٹ ترمیمی بل غلط اور غیرمنصفانہ ہے، عمر ایوب

August 07, 2024

فائل فوٹو

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا ہے کہ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل غلط اور غیرمنصفانہ ہے۔

لاہور میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل پی ٹی آئی کا راستہ روکنے کی بھونڈی کوشش ہے۔

عمر ایوب کا کہنا ہے کہ اس ایکٹ کو ہر جگہ چیلنج کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں نئے الیکشن ہمارا واحد مطالبہ ہے۔