وہاڑی: کھیت میں داخل ہونے پر زمیندار نے 3 بکریوں کی ٹانگیں توڑ دیں

August 06, 2024

علامتی فوٹو

وہاڑی میں کھیت میں داخل ہونے پر زمیندار نے مبینہ طور پر تین بکریوں کی ٹانگیں توڑ دیں۔

وہاڑی کے نواحی گاؤں 26 ڈبلیو بی کے رہائشی محمد اسلم ٹاوری نے بتایا کہ اس کی پالتو تین بکریاں گاؤں کے زمیندار کے کھیتوں میں چلی گئی تھیں جس پر اس نے مشتعل ہو کر اینٹیں مار مار کر بکریوں کی ٹانگیں توڑ دیں۔

اس کا مزید کہنا تھا کہ زمیندار کے خلاف کارروائی کےلیے بکریاں ساتھ لے کر تھانہ صدر گیا جہاں سے ویٹرنری اسپتال بھجوادیا گیا۔

پولیس تھانہ صدر کے مطابق بکریوں کی ٹانگیں توڑنے پر میڈیکل کےلیے ڈاکٹ (پولیس کی سرکاری اسپتال کو زخمی کیلئے درخواست) جاری کر دیا گیا۔ رپورٹ آنے پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔