منو بھاکر سے ملاقات جان ابراہم کو مہنگی پڑ گئی، میڈل تھامنے پر تنقید

August 07, 2024

تصویر سوشل میڈیا۔

بھارت کی جانب سے پیرس اولمپکس میں دو میڈلز جیتنے والی پسٹل شوٹر منو بھاکر کے بھارت واپس پہنچنے پر بالی ووڈ اداکار جان ابراہم کو ان سے ملاقات کا موقع مل گیا۔

ان لمحات کو جان ابراہم نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا، تاہم ایسا کرنا جان ابراہم کو کافی مہنگا پڑگیا کیونکہ منو بھاکر کے میڈل کو اپنے ہاتھ میں لیکر لہرانے پر انھیں کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

جان ابراہم ایک تصویر میں منو بھاکر کے ساتھ کھڑے ہیں اور دونوں مسکرا رہے ہیں۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار اس موقع پر منو بھاکر کے ایک میڈل کو تھامے ہوئے ہیں جبکہ منو نے اپنے دوسرے میڈل کو پکڑ ہوا ہے۔ لیکن جان ابراہم کی جانب سے انکے میڈل کو تھامنا سوشل میڈیا پر پسند نہیں کیا گیا۔

جان ابراہم نے اس تصویر کے ساتھ لکھا منو بھاکر اور انکے خاندان سے ملاقات کرکے بہت اچھا لگا، منو نے بھارت کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

جان ابراہم کا منو کے میڈل کو تھامنا سوشل میڈیا صارفین کو برا لگ گیا۔ ایک انٹرنیٹ صارف کا کہنا تھا کہ آپکو اس کے میڈل کو چھونا نہیں چاہیے تھا۔

ایک اور نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپکو میڈل کو ہاتھ لگانے کا کوئی حق نہیں تھا کیونکہ یہ تو کسی اور نے جیتا ہے۔

ایک صارف نے کہا سب ٹھیک ہے آپ صرف ایک پرستار کے طور پر ملتے، منو کے دو ہاتھ ہیں وہ خود انھیں دکھاتی، آپ نے کیوں ایک میڈل پکڑ رکھا ہے۔

ایک صارف نے کہا انکے میڈلز نہ پکڑیں، اسے واپس کریں، یہ آپ نے نہیں جیتے۔ ایک اور نے لکھا، میڈل ایسے کسی اور کو مت دو منو بھاکر، یہ آپکی محنت ہے۔