آئین اور قانون کے دائرے میں کسی سے بھی بات کرنے کو تیار ہوں، بانی پی ٹی آئی

August 07, 2024

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ آئین اور قانون کے دائرے میں کسی سے بھی بات کرنے کو تیار ہوں۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے مزید کہا ہمارا چوری شدہ مینڈیٹ ہمیں واپس دیا جائے۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ملک بھر میں جلسے کریں کوئی لڑائی نہ کی جائے۔ جلسوں اور ریلیوں کی اجازت لی جائے، کوئی غیرقانونی کام نہ کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق انکا کہنا تھا کہ قید میں رہنے سے کوئی پریشانی نہیں، مختلف موضوعات پر کتابیں پڑھ رہا ہوں۔

اس موقع پر علی امین گنڈاپور نے کہا ملک بھر میں جلسے کریں گے۔ علی امین گنڈاپور نے گڈ گورننس اور بدعنوانی سے متعلق شکایات پر کور کمیٹی بنانے کی تجویز دی اور کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا ایسی کمیٹی بنائی جائے جو آزادانہ اور شفاف تحقیقات کرے۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر معاون خصوصی اینٹی کرپشن مصدق عباسی کا نام کمیٹی میں شامل کیا گیا۔