اسلام آباد: گاڑیوں کی رجسٹریشن اور نمبر پلیٹس قواعد میں تبدیلی کردی گئی

August 07, 2024

اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن اور نمبر پلیٹس کے حوالے سے قواعد میں تبدیلی کی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے غیر نمونہ نمبر پلیٹس گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں جارینوٹیفکیشن کے مطابق دوبارہ رجسٹریشن کیلئے ہزار سی سی گاڑی تک 5 ہزار، 2 ہزار سی سی گاڑی تک 10 ہزار فیس ادا کرنا ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دو ہزار سی سی سے اوپر گاڑیوں کو 20 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق موٹر سائیکل کی دوبارہ رجسٹریشن پر ایک ہزار روپے فیس ادا کرنا ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دوبارہ خلاف ورزی پر 5 گنا فیس زائد وصول کی جائے گی۔