وزیراعظم کے مشیر سلامتی ناصر خان جنجوعہ ایران روانہ

July 24, 2016

وزیراعظم کے مشیر سلامتی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر خان جنجوعہ ایران روانہ ہوگئے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ناصرخان جنجوعہ وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر ایران گئے ہیں، ناصرخان جنجوعہ ایران کی اعلی قیادت اور سینئیر حکام سے ملاقات کرینگے۔

دونوں ملکوں کے درمیان سیکیورٹی معاملات اور انٹیلی جینس تعاون بڑھانے سے متعلق امور پر بات ہوگی، بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی گرفتاری کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر بھی بات چیت ہوگی۔