شہباز شریف نےاغوا کی وارداتوں کا نوٹس لے لیا

July 28, 2016

پنجاب کےوزیر اعلیٰ محمدشہباز شریف نے بچوں کےاغوا کی وارداتوں کا نوٹس لیتےہوئےپولیس حکام کوہدایت کی ہے کہ ایسی وارداتوں میں ملوث افراد کو تلاش کرکے انہیں نشانِ عبرت بنایا جائے اور ملزموں کو قانون کی گرفت میں لانے کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے چین سے صوبائی کمیٹی برائے امن و امان سے رابطہ کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ بچوں کے اغوا کی وارداتوں کی روک تھام کےلئے خصوصی اقدامات کئے جائیںاوران مقدمات میں ہونےوالی پیش رفت سے انہیں آگاہ کیاجائے۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ وہ مغوی بچوں کے والدین کے دکھ کو سمجھتا ہیں،بچوں کی بازیابی کےلیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائےاوربس اڈوں ،ریلوے اسٹیشنوں اور رش والے مقامات کی سیکورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے۔