تیسری جنگ عظیم کا آغاز گائے کی وجہ سے ہوگا، بھارتی ہندوگرو کا دعویٰ

August 09, 2016

نئی دہلی (جنگ نیوز) بھارت کے ایک روحانی گرو نے دعویٰ کیا ہے کہ تیسری جنگ عظیم کا آغاز گائے کے جھگڑے کی وجہ سے ہوگا۔ہندو گروسوامی اکھلیشور آنند گری جو اب سرکاری محکمے میں ملازمت کرتے ہیں،ریاست مدھیہ پردیش میں ایک انتظامی کونسل کے اجلاس کے دوران انہوں نے گائے کے تنازع کو تیسری جنگ عظیم کے آغاز کا سبب قرار دیدیا۔ ا ن کا کہنا تھا کہ بھارت میں گائے ہمیشہ تنازعات کا باعث بنتی رہی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہندوستانی تاریخ کے مطابق 1857ء میں لڑی جانیوالی جنگ آزادی بھی گائے کی وجہ سے شروع ہوئی تھی۔سوامی اکھلیشور آنند گری کی طرف سے یہ تبصرہ اس وقت سامنے آیا ہے جب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے گائے کی حفاظت کرنے والے ہندو رضاکاروں کو شہریوں پر حملے روکنے کا حکم دیا ہے۔