سعودی ولی عہد سے امریکی مشیرِ قومی سلامتی کی ملاقات

May 19, 2024

—فائل فوٹو

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے ملاقات کی ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق ملاقات سعودی عرب کے شہر دہران میں ہوئی جس میں غزہ جنگ اور اسٹریٹجک معاہدوں کے حتمی مسودوں کا جائزہ لیا گیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق ملاقات میں غزہ میں جنگ روکنے اور انسانی امداد کے داخلے میں سہولت کی ضرورت پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جیک سلیوان غزہ جنگ پر بات چیت کے لیے اسرائیل بھی جائیں گے۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 35 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔