فرانسیسی اعلیٰ عدالت نے برقینی پرحکومتی پابندی ختم کردی

August 26, 2016

فرانس کی اعلیٰ عدالت نے برقینی پر عائد حکومتی پابندی کے فیصلے کو منسوخ کردیا، فرانسیسی حکام نے ملک کے چھبیس ساحلی علاقوں میں برقینی پرپابندی لگائی تھی۔

حکومتی پابندی کے فیصلے کوانسانی حقوق کی تنظیموں نے چیلنج کیا تھا، انسانی حقوق تنظیموں کا موقف تھا کہ پابندی ملکی قوانین اور شخصی آزادی کے خلاف ہے۔

اس حوالے سے حکومتی حکام کا کہنا تھا کہ امن و امان کی صورت حال برقرار رکھنے اور سیکیولرازم کے بنیادی اصول کے تحت پابندی لگائی جارہی ہے، ملک میں بڑھتے ہوئے انتہاپسندی واقعات کے پیش نظر ایسا لباس جس سے مذہبی وابستگی ظاہر ہوتی ہو نقص امن کا سبب بن سکتا ہے۔