روس کے ساتھ معاہدے کیلئے جلد بازی نہیں ، جان کیری

August 27, 2016

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا کہ شام کےمعاملے پرروس کے ساتھ معاہدے کے قریب پہنچےہیں تاہم روس کےساتھ معاہدے کے لیے جلد بازی نہیں کریں گے۔

امریکی وزیر خارجہ نے اپنے روسی ہم منصب سے ملاقات کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ روسی وزیرخارجہ کےساتھ طویل ملاقات تعمیری اورنتیجہ خیز رہی۔

سویٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں دونوں ہم منصب نے طویل ملاقات کی جس کے بعد نیوز کانفرس میں روس کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اب بھی چندمسائل امریکا کےساتھ بات چیت سےحل کرنےکی ضرورت ہے۔

جان کیری کا کہنا تھا کہ تیکنیکی ٹیموں کےدرمیان جینوا میں ملاقات آئندہ چندروزتک جاری رہےگی۔