پنجاب میں گیسٹرو، ڈائریا، خسرہ اور ہیٹ اسٹروک میں مسلسل اضافہ

June 03, 2024

علامتی تصویر۔

پنجاب میں گیسٹرو، ڈائریا، خسرہ اور ہیٹ اسٹروک کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق مئی کے دوران خسرہ کے 3 ہزار 282 کیسز رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق پچھلے ماہ پنجاب میں 5 بچے خسرہ سے ہلاک ہوئے۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گیسٹرو اور ڈائریا سے 6 لاکھ 51 ہزار اور ہیٹ اسٹروک سے257 افراد متاثر ہوئے۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق جون میں اب تک خسرہ سے431 بچے متاثر ہوئے جبکہ 2 جاں بحق ہوئے۔ جون میں ڈائریا اور گیسٹرو سے 19 ہزار 885 افراد اور ہیٹ اسٹروک سے 36 افراد متاثر ہوئے۔