کوئٹہ :سیکورٹی فورسز کی کارروائی،100افغان باشندے گرفتار

August 28, 2016

کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس کے قریب سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر مقیم 100افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے کارروائی کے دوران 100 افغان باشندےگرفتار کئے ہیں جو غیر قانونی طور پربلوچستان میں مقیم تھے، گرفتار افراد سے ممنوعہ لٹریچر بھی برآمد ہوا ہے ۔