کانگو کی روک تھام کیلئے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت اجلاس

August 29, 2016

بلوچستان میں کانگو وائرس کی روک تھام کیلئے وزیر اعلیٰ ثناء اللہ زہری کی زیر صدار ت اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے، وزیر اعلیٰ نے ہدایت دی کہ جانورو ں پر کانگو سے بچاؤ کا اسپرے کیاجائے تاکہ عوام بلاخوف قربانی کا جانور خرید سکیں۔

وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں مہم کو مزید مؤثر بنا نے کی ہدایات دینےکیلئے صوبے بھر کے ڈویژنل ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹرز کو کانگو وائرس کے سدباب کیلئے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ ڈویژنل کمشنرز کے ساتھ اجلاس منعقد کرکے مویشی منڈیوں کی جگہ کا انتخا ب کریں ۔

یہ بھی کہا گیا کہ ہر مویشی منڈی کیلئے ایک خصوصی ٹیم منتخب کرکے اس کا انچارج ویٹرنری آفیسر کو مقرر کیا جائے جو قربانی کے جانوروں کو کانگو وائرس سے بچاؤ کا اسپرے کا بندوبست کرے تاکہ عوام عیدالاضحی کے موقع پر بلاخوف خطر جانوروں کی خریدوفروخت کر سکیں۔

کانگو وائرس سے بچاؤ کی مہم کوئٹہ، پشین، نوشکی، قلعہ عبداللہ، ژوب، سبی، جعفرآباد، صحبت پور اور جھل مگسی کے علاقوں میں جاری ہے۔