سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر جرمانہ عائد کردیا گیا

April 30, 2024

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ۔ فوٹو: فائل

امریکی عدالت نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر جرمانہ عائد کردیا۔

امریکی میڈیا رپورٹ کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر 9 ہزار امریکی ڈالر کا جرمانہ عائد کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی میں جرمانہ عائد کیا گیا۔

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف کرمنل کیس کا آغاز ہوگیا ہےجس میں پراسیکیوٹرز نے الزام لگایا ہے کہ 2016ء کے انتخابات کے موقع پر سابق صدر نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق خبریں چھپانے کےلیے چالیں چلی تھیں۔