لاہور ، کانگو کی مشتبہ مریضہ چل بسی

September 24, 2016

لاہور کے جناح اسپتال میں زیرعلاج کانگو کی مشتبہ مریضہ چل بسی۔ منڈی فیض آباد کی 50 سالہ خاتون ولایت بی بی کو بخار ہونے پر ننکانہ صاحب کے اسپتال لے جایا گیا تھا۔

مریضہ کی حالت خراب ہونے پر کانگو مرض کے شبے میں اسےلاہور کے گنگا رام اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے بعد میں جناح اسپتال داخل کرا دیا گیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق ولایت بی بی کے خون کے نمونے ٹیسٹ کےلیے اسلام آباد بھجوائے گئے۔رپورٹ کا انتظار تھا کہ اس دوران اسپتال میں ولایت بی بی کی حالت مزید بگڑ گئی اور وہ انتقال کر گئی۔