رینجرز کی جانب سے بوائز اسکائوٹس کی تنظیموں کیلئے تربیتی پروگرام کا انعقاد

September 26, 2016

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے شہر بھرمیں بوائز اسکاوٹس ایسوسی ایشن کی مختلف تنظیموں کے مرحلہ وار تربیتی پروگرام کا انعقاد کیاجارہاہے ،جس کا مقصد محرم الحرامکے موقع پر بہتر انتظامات یا کسی ناخوشگوارواقعہ سے نمٹنے کے لئے جامع حکمت عملی اور فوری رد عمل اپنا نا ہے ، ترجمان رینجرز کے اعلامیےکے مطابق اس تربیتی پروگرام شریک اسکاوٹ ، سیکیورٹیاداروں سے فوری رابطے ،ٹریفک گاڑیوں کی تلاشی ،خود کش حملہ آور شناخت ،بم ڈسپوزل اور فرسٹ ایڈ کے متعلق آگہی دی جارہی ہے ،اس تربیتی پروگرام میں شرکت کے خواہشمند دیگر اسکاوٹ ایسوسی ایشن پاکستان رینجرز سندھ ہیڈ کوارٹریا قریبی سیکٹر ہیڈ کوارٹر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔