کیا آپ میری سنیں گے؟

September 26, 2016

بہت ہی دل گرفتگی سے کہنا پڑ رہا ہے کہ ملک میں محض وہ مسائل نہیں ہیں جو میڈیا کے ذریعے ہم تک پہنچتے ہیں بلکہ اور بہت سے مسائل ایسے ہیں جو ہماری جڑوں کو کھوکھلا کر رہے ہیں۔ امن و امان کی خراب صورتحال کیساتھ ساتھ بیروزگاری کا مسئلہ بھی اپنی جگہ پر بہت اہم ہے کیونکہ مناسب روزگار نہ ہونے کی وجہ سے نوجوان بے راہ روی اور غلط سوسائٹی کا شکار ہو رہے ہیں اور اپنی ضروریات زندگی کو پورا کرنے کے لئے حلال و حرام کی تمیز کئے بغیر غیرقانونی دھندوں اور جرائم میں ملوث ہو رہے ہیں۔ جو نوکریاں آتی ہیں اُن پر میرٹ کی پامالی کرتے ہوئے سفارشی افراد کو رکھ لیا جاتا ہے۔ روزگار کے نامناسب مواقع جہاں ہماری نوجوان نسل کو گمراہ کر رہے ہیں وہیں پر ملک میں غربت کے اضافے کا بھی سبب بن رہے ہیں۔ حکومت کو چاہئے کہ مظلوم عوام کے حقیقی مسائل بھی سنے اور اُن کے حل کی طرف توجہ دے۔(یمنیٰ اختر )
youmnakhtar611gmail.com