چارہ کاٹنے پر جھگڑا‘دیور نے کلہاڑی کے وار کرکے بھاوج کو زخمی کر دیا

September 26, 2016

ساہی وال /سرگودھا (نامہ نگار)دیور نے بھابھی پر قاتلانہ حملہ کر دیا ۔قصبہ کالڑے ولا کے رہائشی نصر اللہ چشتی کا اپنی بھاوج سکینہ بی بی سے چارہ کا ٹنے پر جھگڑا ہو گیا۔ نصر اللہ نے کلہاڑی سےوار کرکے اسے شدید زخمی کر دیا۔خاتون کے شوہر نذیر احمد کی درخواست پر ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔