کرن جوہر نے بھی پاکستانی فنکاروں کی حمایت کردی

September 27, 2016

بھارتی انتہا پسند تنظیم ایم این ایس کی جانب سے پاکستانی فنکارو ں کو 48گھنٹے میں ملک چھوڑنے کی دھمکیوں کے بعدکرن جوہر کا پاکستانی فنکاروں کی حمایت میں بیان سامنے آگیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف ہدایت کار کرن جوہر نے کہا ہے کہ اڑی حملے کے بعد بھارتی لوگوں میں پائے جانے والے غصہ اور غم کو سمجھ سکتا ہوں، لیکن پاکستانی اداکاروں پر پابندی دہشت گردی جیسے مسئلے کا حل نہیں ہے کیونکہ فن اور آرٹ کو قید نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے مزیدکہا کہ پاکستانی فنکاروں کے حق میں کھل کر بات کرنے سے انہیں خطرہ بھی ہو سکتا ہے لیکن وہ جو بات ٹھیک سمجھتے ہیں، اس کا سب کے سامنے اظہار کرنے کا حق رکھتے ہیں۔