شہری کی اراضی پر قبضہ کی کوشش ،4افراد کے خلاف مقدمہ

September 28, 2016

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)شہری کی اراضی پر قبضہ کی کوشش کرنے والے4افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ کوٹلی لوہاراں کے علاقہ موضع ٹپی میں پولیس نے ملک سلیم کی راضہ پر قبضہ کرنے کی کوشش کرنے کے الزام میں اختر وغیرہ4افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔