تاجروں کا اقبال ٹاؤن انتظامیہ کیخلاف ڈی سی او آٖ فس کے باہر احتجاج

September 29, 2016

فیصل آباد(نامہ نگارخصوصی)انجمن تاجران ڈجکوٹ کے تاجروں نے اقبال ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے مبینہ طورپر زبردستی منگل بازار لگوانے کے خلاف ڈی سی او آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت فیاض محمود ،عبدالجبار ،محمد عدنان و دیگر نے کی۔اس موقع پرتاجروں نے ٹی ایم او اقبال ٹاؤن احمد زبیر کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔تاجروں نےا لزام عائد کیا کہ ٹی ایم او اقبال ٹاؤن احمد زبیر مافیا کے ساتھ ملی بھگت کرکے ڈجکوٹ میں غیرقانونی طور پر زبردستی منگل بازار لگوا رہے ہیں جس کی وجہ سے ان کے کاروبار متاثر ہو رہے ہیں ۔ایڈمنسٹریٹر اقبال ٹاؤن کو کارروائی کی درخواست کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہوئی ۔ متاثرین نےڈی سی اوسلمان غنی سے منگل بازار ختم کروانے کا مطالبہ کیا۔