بھارتی فورسزکی فائرنگ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے،فاروق ستار

September 29, 2016

ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ کنٹرول لائن پربھارتی فورسزکی فائرنگ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے بھارتی فورسزکی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی مذمت کی ہے۔

ڈاکٹر فاروق ستار کا مزید کہنا ہے ہک یہ خطہ نیوکلیئرطاقت کا حامل ہے، بھارتی دراندازی عالمی امن کے لیے خطرہ ہے،بھارت خوش فہمی میں نہ رہے،کسی بھی مہم جوئی کامنہ توڑجواب دیاجائےگا۔

سربراہ ایم کیو ایم نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج اورعوام سیسہ پلائی دیوارکی طرح یکجاہیں،اقوام متحدہ اورعالمی ادارےمبصرین کی ٹیم بھمبھرکنٹرول لائن پر بھیجیں۔