بھارت نے سرجیکل اسٹرائیک نہیں سرحد پار شیلنگ کی ہے،ملیحہ لودھی

September 30, 2016

اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ کوئی سرجیکل اسٹرائیک نہیں ہوئی ہے۔بھارت کی جانب سے سرحدپارشیلنگ کی گئی ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندوب نے ایک عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم سے دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتاہے۔ ہم نے دراندازی کرنے والے ایک بھارتی فوجی کو بھی پکڑا ہے۔

وہ کہتی ہیں کہ 2پڑوسی ایٹمی ریاستوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ اور مذاکرات سے مسائل حل کرنے چاہیے۔ اقوام متحدہ کے سینئر اہلکاروں سے ملاقات کرکے صورتحال سے آگاہ کروں گی۔

انہوںنے کہا کہ عالمی برادری بھارت کو کسی بھی جارحیت سے باز رکھے۔ بھارت نے جارحیت جاری رکھی تو تمام تر صلاحیتوں کے ساتھ جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔