پاکستانی فنکار دہشت گرد نہیں ، سلمان خان

September 30, 2016

بالی ووڈ اداکار سلمان خان پاکستانی فنکاروں کے حق میں دبنگ بات کی ہے اور کہا ہے کہ پاکستانی فنکار دہشت گرد نہیں ۔

ایک تقریب کے دوران صحافی کے سوال پر سلمان خان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد اور فنکار میں فرق ہوتاہے ،فنکار دہشت گرد نہیں ہوتا ۔

انہوں نے پاکستانی فنکاروں پر پابندی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی اداکار حکومت کے پرمٹ اورویزے پر بھارت آتے ہیں ،پاکستانی فنکار دہشت گرد نہیں ۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد ہندو انتہا پسندوں نے بھارت میں کام کرنے والے کئی پاکستانی فنکاروں کوواپس جانے کیلئے دھمکیاں دی تھیں ، جس کے بعد شفقت امانت علی اور عاطف اسلم کے کنسرٹ بھی منسوخ کردیئے گئے تھے جبکہ ممبئی فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن نے بھی انتہا پسندوں کی روش پر چلتے ہوئے پاکستانی فنکاروں پر بھارت میں کام کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔