27اکتوبر کا مظاہرہ برٹش کشمیریوں کے متحدہ فورم سے موثر بنایاجائے

October 20, 2016

برمنگھم(نمائندہ جنگ)مسئلہ کشمیر ابھی یا کبھی نہیںکے موڑ پر داخل ہوچکا ہے،27اکتوبر کے مظاہرے کو برٹش کشمیریوںکے متحدہ فورم سے زیادہ موثر بنایاجاسکتا ہے، ان خیالات کااظہار سابق کونسلر وترجمان لب ڈیم راجہ شوکت خان نے جنگ سے گفتگو میںکیا۔ راجہ شوکت خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی نازک ترین صورتحال اس بات کاتقاضا کرتی ہے کہ ہم عالمی ضمیر اور عالمی قوتوں کو جگانے کے لئے باہمی اتحاد ویکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشمیر کے لئے آواز بلند کریں۔ اکتوبر کو مقبوضہ کشمیر کی تاریخ میں ایک سیاہ ترین دن ہے۔ جب طاقت کے زور پر بھارت نے اپنی ریگولر فوج کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں اپنا تسلط قائم کیا۔ آج 70 برس ہوچکے ہیںہم اپنی نااتفاقی کی وجہ سے یہ قبضہ نہ چھڑاسکے۔ آج بھی موقع ہے کہ تمام اوورسیز کشمیری 27 اکتوبر کو لندن یوم سیاہ کے پروگرام میںشرکت کرکے مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کریں۔