بیجنگ میں ہوا صاف کرنیوالے 7میٹر بلند ’’اسموگ فری ٹاور‘‘ کی آزمائش

October 21, 2016

بیجنگ(جنگ نیوز) بیجنگ میں ہوا صاف کرنے والے 7میٹر بلند ’’اسموگ فری ٹاور‘‘ کی آزمائش کی گئی ہے۔ گزشتہ روزڈچ آرٹسٹ ’’دان روزگارڈ ‘‘ کی جانب سے ڈیزائن کیے گئے ’’اسموگ فری ٹاور ‘‘کی بیجنگ میں آزمائش کی گئی، دھویں میں کمی کو فروغ دینے کےلیے اس جدید تخلیق کی بالآخرملک بھر میں نمائش کی جائے گی ،مذکورہ ٹاور ایک گھنٹے میں 30ہزار کیوبک میٹر ہوا کو صاف کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،اور اس عمارت کے ذریعے دھند کے جو ذرات جمع کیے جائینگے انہیں ہیرے بنانے کے لیے’’ کمریسڈ‘‘ کیا جائےگا۔