ابوظبی کی وکٹ سلو ہے: سرفراز احمد

October 24, 2016

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ابوظبی کی وکٹ تھوڑی سلو ہے اس لیے بولرز کو وکٹ حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

سرفرا ز احمد نے ان خیالات کا اظہار ابوظبی ٹیسٹ کے چوتھے دن کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو میں کیا، اُن کا کہنا تھا کہ اُنہیں یقین ہے کہ پانچویں دن پاکستانی ٹیم ٹیسٹ جیتنے میں کامیاب ہوجائے گی،یاسر شاہ کو بطور وکٹ ٹیکر بولر استعمال کررہے ہیں۔

وکٹ کیپر بیٹسمین نے کہا کہ وکٹ کچھ سلو ہے، اس لیے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو آؤٹ کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ اوورز کا مارجن حاصل کیا ہے۔

سرفراز احمد نے بشو کو رن لینے کے لیے روکنے پر آواز لگانے کے سوال پر کہا کہ بشو کو اُردو اور ہندی تھوڑی تھوڑی سمجھ میں آتی ہے اس لیے اُنہوں نے بشو کو ایسے کہا تھا۔