ہالی ووڈ فلم ’کِل ریشیو‘کا پہلا ٹریلرجاری

October 26, 2016

ایکشن سے بھرپور فلموں کے مداحوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ ہالی ووڈ تھرلر فلم ’کِل ریشیو‘کا پہلا سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

پال ٹینٹر کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے امریکی خفیہ ایجنٹ کے گرد گھوم رہی ہے جو ایک مشرقی یورپی ملک کے صدر پر ہونے والے حملے کے بعد حکومت پر قبضہ کرنے والے فوجی لیڈر سے ٹکرا جاتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں اداکار ٹام ہاپر، ایمی ہبرمین، نک ڈننگ، لیسی مور، مشل لیہان اور برائن مک گنیز سمیت دیگر شامل ہیں، رِک بناٹر اور بیری گورڈن کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم 9دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔