رینجرز چوکی حملہ کیس میں گرفتا رملزم کا عدالتی ریمانڈ

October 27, 2016

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کے منتظم جج نے رینجرز چوکی حملہ کیس میں گرفتا رملزم سلمان عرف چیمہ کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے اور مقدمہ کے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت تک تفتیش مکمل کرکے چالان عدالت کے روبر وپیش کر نے کی ہدایت کر دی ہے ۔استغاثہ کے مطابق ملزم سلمان کے خلاف رینجرز چوکیوں پر حملہ کرنے کے الزام میں کورنگی انڈسٹریل ایریا میں مقدمہ درج ہے۔