کوئٹہ: پولیس ٹریننگ کالج میں دہشتگردی کامقدمہ درج

October 27, 2016

کوئٹہ میں دہشت گردی کامقدمہ نیو سریاب پولیس اسٹیشن میں درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق پولیس ٹریننگ کالج میں دہشت گردی کا مقدمہ ایس ایچ او خلیل احمد کی مدعیت میں نامعلوم دہشت گردوں کےخلاف درج کیاگیا ہے۔

مقدمےمیں قتل، اقدم قتل، دہشت گردی اور ایکسپلوسیو ایکٹ سمیت مختلف دفعات شامل ہیں۔

پولیس ٹریننگ کالج پر دہشت گردوں کے حملے میں پولیس کے 61 اہلکار جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔