میڈیا کی اہمیت روز بروز بڑھتی جا رہی ہے، ڈائریکٹر الیکشن کمیشن

November 02, 2016

الیکشن کمیشن کی ڈائریکٹر جنرل ثریا جمال کا کہنا ہے کہ میڈیا کی اہمیت روزبروز بڑھتی جا رہی ہے، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا عوام کو شعور اور آگاہی دینے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

الیکشن کمیشن کی ڈائریکٹر جنرل ثریا جمال نے یہ بات لاہور میں میڈیا سے متعلق دو روزہ تربیتی ورکشاپ میں کہی، ثریا جمال نے ورکشاپ میں شریک ریجنل افسران کو ہدایت کی کہ اگر کوئی صحافی ان سے کوئی معلومات حاصل یا کنفرم کرنے کے لئے رابطہ کرے تو مجاز حکام کی اجازت سے اسے بروقت معلومات فراہم کریں۔