عزیزآباد میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

December 02, 2016

کراچی(اسٹاف رپورٹر) عزیزآباد میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق عزیزآباد تھانے کی حدود بلاک نمبر 2میں موٹر سائیکل سوار 2ملزمان نے اندھاد ھند فا ئر نگ کر کے 40سالہ نعمان عرف نومی ولدممتاز کو شدید زخمی کر دیااور فرار ہوگئے ۔جسےفوری اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ دوران علاج دم توڑگیا ، چا ر سال قبل نعمان کے بھا ئی کو ٹا رگٹ کلنگ کا نشا نہ بنا یا گیا تھا، جو گا ڑ یو ں اور مو با ئل فون کا کا روبا ر کر تا تھا، پولیس نے جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کے6خول برآمدکر لئے ،ایس ایچ او جمال لغاری کے مطابق مقتول نے متحدہ قومی موومنٹ سے پی ایس پی میں شمولیت اختیار کرلی تھی،نعمان اپنے گھر کے باہر بیٹھا ہواتھاکہ ملزمان نے اس پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے ،اس سلسلے میں تفتیش شروع کردی گئی ہے ،پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔